کرپشن کی انتہا ہوگئی پنجاب میں بھی کراچی جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، پرویز الٰہی

September 11, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 20

گمراہ کن اعلانات اور کمائی والے پاور پلانٹس لگانے سے بجلی نہیں بنتی، حکمران عوام کا تیل نہ نکالیں
سندھ سے زیادہ پنجاب میں کرپشن ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی کراچی جیسے آپریشن کی ضرورت ہے۔ گمراہ کن اعلانات اور کمائی والے پاور پلانٹس لگانے سے بجلی نہیں بنتی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ قوم کا تیل نہ نکالیں اور عوام کی خون پسینے کی کمائی ضائع نہ کریں۔ مختلف پراجیکٹس پر اربوں روپے ضائع کرکے صرف18 میگا واٹ بجلی بنانے کا اعتراف کرنا شرمناک ہے جبکہ 10 ارب روپے سے فرنس آئل سے چلنے والا 100 میگا واٹ کی استعداد کا پاور پلانٹ لگانے سے85 میگا واٹ بجلی ملتی ہے۔ نندی پور، چیچو کی ملیاں پراجیکٹس کی بجلی کہاں ہے؟ گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس لاہور میں تنظیمی اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے زیادہ پنجاب میں کرپشن ہے۔ یہاں جب کھاتے کھلے تو کھلتے ہی جائیں گے۔ تین ادوار کا آڈٹ ہونا ہے کوئی معمولی بات نہیں۔

Tags: