شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے 6 رہنمائوں کو طالبان کی دھمکی

September 11, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 18

چوہدری سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب‘ وزارت داخلہ اور سیکورٹی اداروں کو طالبان کی دھمکی سے آگاہ کردیا
حکومت سے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ‘ طالبان نے لاہور میں میاں اسلم کے ڈیرے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
لاہور‘ اسلام آباد( نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے شاہ محمود قریشی‘ چوہدری سرور سمیت تحریک انصاف کے 6 رہنمائوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے‘ چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ وزارت داخلہ سمیت سیکورٹی اداروں کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے اور حکومت سے رہنمائوں کی فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے‘ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کالعدم تنظیم کی دھمکی آمیز ای میل کے بارے میں خط کے ذریعے آگاہ کیا‘ انہوں نے وزارت داخلہ‘ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو بھی قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے خط لکھا ہے جن رہنمائوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں ان میںنیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور‘ علیم خان‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید‘ ایم پی اے میان اسلم اقبال اور ایم پی اے ملک تیمور شامل ہیں‘ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ای میل کے ذریعے چند روز قبل لاہور کے علاقے سمن آباد میں میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر ہونیوالے2حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔

Tags: