والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلر بننے سے بچائیں، ڈی جی رینجرز

September 12, 2015 1:08 pm0 commentsViews: 21

نام نہاد رہنمائوں کا کوئی بچہ ٹارگٹ کلر نہیں یہ لوگ دوسروں کے بچوں کو ٹارگٹ کلر بنا رہے ہیں
کراچی میں نیا آپریشن شروع کر دیا گیا، ٹارگٹ کلرز کی مدد کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، میجر جنرل بلال اکبر
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلر بننے سے بچائیں، ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد رہنمائوں کا کوئی بچہ ٹارگٹ کلرز نہیں، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کو ٹارگٹ کلر بنا رہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کسی دہشت گرد کا بچہ خود کش بمبار نہیں بنا، ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی ہو رہا ہے ان کے بچے کاروبار کر رہے ہیں بیرون ملک پڑھ رہے ہیں بچوں کو خود کش بمبار کی طرح ٹارگٹ کلرز بنا رہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں نیا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز کی مدد کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

Tags: