اسلامیہ کالج کے قریب خالی پلاٹ سے مدفون اسلحہ برآمد

September 12, 2015 1:06 pm0 commentsViews: 29

برآمد اسلحے میں ایل ایم جی رائفلیں، جی تھری رائفلیں، پستول اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹر زمیں اسلامیہ کالج کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھاری تعداد میں مدفون اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز پولیس نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے قریب ایک خالی پلاٹ پر خفیہ اطلاع پر کارروئی کرتے ہوئے زمین کی کھدائی کے بعد چار بوریاں برآمد کیں ۔ ایس ایچ او اخلاق احمد کے مطابق بوریوں میں سے ایک ایل ایم جی ، ایک ریپیٹر، ایک جی تھری، ایک پستول اور 400گولیاں برآمد کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ پلاٹ میں اسلحہ چھپایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اے ایس پی حسن سردار کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے تاہم جس گروپ نے اسلحہ چھپایا ہے اس حوالے سے بھی کافی پیشرفت ہوئی ہے تاہم اسے ابھی منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا ہے اور جلد ہی اس میں مزید پیشرفت ہوگی۔

Tags: