سانحہ بلدیہ کی تیسری برسی پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

September 12, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 35

حکومت سے سانحہ بلدیہ کے ملزمان کی جلد گرفتاری اور لواحقین کو امداد دینے کے وعدوں کو پورا کرنے کی اپیل
فیکٹریوں اور کارخانوں میں مزدوروں کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں، مزدور رہنمائوں کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، حب، حیدر آباد، لاہور، فیصل آباد، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں بھی سانحہ بلدیہ میں شہید ہونے والے مزدوروں کی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں، کراچی میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ٹریڈ فیڈریشن اور سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سانحہ بلدیہ کی تیسری برسی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد رفیق بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور، سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن کے صدر محمد جابر نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سانحہ بلدیہ کے260 مزدور شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ صنعتی اداروں میں جاری ظلم و استحصال کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، ملک ریاض سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے اپنے کئے گئے وعدے پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ260 مزدوروں کے قتل کے براہ راست ذمہ دار فیکٹری مالکان، جرمنی کا بین الاقوامی برانڈ کے آئی کے علی انٹر پرائز کو سوشل آڈٹ جاری کرنے والی اطالوی کمپنی رینا ہے جبکہ اس گھنائونے جرم میں متعلقہ حکومتی اداروں نے ان کی معاونت کی ہے۔

Tags: