شہر کی اہم چورنگیوں اور چوراہوں سے تجاوزات ختم کرنیکا حکم

September 12, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 18

رکاوٹیں فوری دور کی جائیں تاکہ عید الاضحی پر شہریوں کو پریشانی نہ ہو، ایڈمنسٹریٹر کراچی
نیو کراچی5 نمبر چوک سے یوپی موڑ تک تجاوزات کیخلاف آپریشن
محکمہ انسداد تجاوزات نے سٹرک اور فٹ پاتھوں پر لگے ٹھیلے پتھارے لکڑی کے تخت ہٹا دیئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے نیو کراچی 5 نمبر چوک سے یو پی موڑ تک تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے بھر پور آپریشن کیا اور فٹ پاتھ اور سڑک پر بڑی تعداد میں لگنے والی غیر قانونی تجاوزات جس میں پتھاروں، ٹھیلے، کائونٹرز اور لکڑی کے تخت کا بھی خاتمہ کردیا۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر مظہر خان کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا ۔ دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے ہدایت کی ہے کہ شہر کی اہم چورنگیوں اور چوراہوں پر تجاوزات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد تجاوزات کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور تجاوزات کے خلاف مہم میں کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے۔

Tags: