شیخ رشیدپرخودکش حملے کا خطرہ لال حویلی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

September 12, 2015 1:37 pm0 commentsViews: 18

اسپیشل برانچ نے خط کے ذریعے شیخ رشید کو خطرات سے آگاہ کیا ہے
شجاع خانزادہ طرز کا حملہ کیاجاسکتا ہے، سیکورٹی اداروں کی رپورٹ
تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی
راولپنڈی ( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر خود کش حملے کے خطرے کے پیش نظر لال حویلی کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ رکن قومی اسمبلی کو غیر ضروری سفر کرنے سے بھی منع کر دیا گیا۔ جمعے کو سیکورٹی ایجنسی پنجاب کی اسپیشل برانچ نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خط لکھا ہے۔ جس میں ان کی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گرد رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خود کش حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ حملہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی طرز جیسا ہو سکتا ہے۔ اسپیشل برانچ نے مزید کہا کہ شیخ رشید غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور عوامی مقامات پر جانے سے انتظامیہ کو آگاہ کریں تا کہ ان کی سیکورٹی مزید بڑھائی جا سکے۔ سیکورٹی اداروں کی جانب سے شیخ رشید کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر لال حویلی کو کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ ان کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

Tags: