رائیونڈ تبلیغی مرکز کی خفیہ کیمروں سے نگرانی ہوگی، بائیو میٹرک سسٹم بھی نصب ہو گا

September 12, 2015 1:45 pm0 commentsViews: 250

اجتماع کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا، مرکز کے اندر اور باہر مستقل بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جائے گا
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ رائے ونڈ اجتماع میں آنے والی ٹریفک کی خفیہ کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی۔ تبلیغی مرکز کے اندر اور اطراف میں سرچ آپریشن مستقل بنیادوں پر کیا جائے گا، حساس سیکورٹی معاملات پر تبلیغی مرکز کی انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Tags: