کراچی چیمبر میں چھٹیاں اور گریجویٹی ختم کرنے کا اقدام کالعدم قرار

September 12, 2015 1:48 pm0 commentsViews: 43

سندھ لیبر اپیلٹ ٹریبونل نے اسٹاف کے دونوںحقوق بحال کردیے، یونین کے عہدیداروں کی مبارکباد
کراچی( پ ر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایمپلائز یونین (CBA) نے 2010 ء میں کراچی چیمبر آف کامرس انتظامیہ خصوصاً بر سر اقتدار بی ایم جی کی جانب سے غیر قانونی اقدامات سالانہ چھٹیوں میں کمی اور اسٹاف گریجویٹی ختم کرنے کے اقدامات کو سندھ لیبر اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ایک طویل کارروائی کے بعد یکم ستمبر2015ء جج (ر) علی سائیں ڈینو میٹلو نے چھٹیوں اور گریجویٹی کے ختم کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے کر اسٹاف کے دونوں حقوق کو بحال کر دیا اور اپنے حکم میں تمام اسٹاف کے ان حقوق کو گزشتہ سالوں سے لاگو کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یکم جولائی2003ء کو موجودہ بر سر اقتدار بی ایم جی گروپ نے اسٹاف کے قانونی حقوق پر شب خون مارا تھا جسے اسٹاف اور یونین نے ایک قانونی جنگ کے ذریعے بحال کروا لیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد یاسین، نائب صدر فاروق خان غوری اور جنرل سیکریٹری محبوب الٰہی مخمور نے کراچی چیمبر کے تمام اسٹاف کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Tags: