بلدیاتی انتخابات، سندھ میں پی پی مخالف گرینڈ الائنس کے قیام کا امکان

September 12, 2015 1:50 pm0 commentsViews: 23

ذوالفقار مرزا کی اسماعیل راہو، پپو شاہ، ارباب رحیم و دیگر شخصیات سے رابطے، صلاح مشورے
پی پی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تمام سیاسی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے تیار ہو گئے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف الائنس بنانے کیلئے کوشش تیز ‘ اس سلسلے میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اپنے سخت سیاسی حریفوں سید علی بخش شاہ‘ ارباب غلام رحیم ‘محمد اسماعیل راہو‘ حاجی شیر جمالی سے ملاقاتیں اور رابطے ہونے کے باعث ضلع بدین کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آگئی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے ماضی کے یہ سخت سیاسی حریف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا‘ ارباب غلام رحیم‘ سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ اور اسماعیل راہو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے اور ضلع بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحاد تشکیل دینے پر تیار ہوگئے ہیں اور آئندہ چند روز میں ضلع بدین میں اینٹی پی پی گرینڈ الائنس کے قیام کا اعلان متوقع ہے‘ جس کی قیادت ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کو سونپی جارہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں اور اینٹی پی پی الائنس کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے‘ جبکہ ابتدائی بات چیت بھی فائنل ہوچکی ہے‘ ادھر اس ڈیولپمنٹ سے آگاہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے۔

Tags: