ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کے یو جے اور پی ایف یو جے کے وفد کی ملاقات

September 12, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 18

فیلڈ مین معروف صحافیوں کو غیر معمولی سیکورٹی فراہم کرینگے، مشاق مہر کی وفد کو یقین دہانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر سے صدرکے یو جے جی ایم جمالی جنرل سیکریٹری واجد رضا کے علاوہ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف پرمشتمل ایک وفد نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر صحافی آفتاب عالم اور ارشد باقری کے ایصال ثواب کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فاتحہ خوانی کی اور صحافتی امور میں انکی خدمات کو سراہا،وفد کے تحفظات پر انھوں نے ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کیمرہ مین ٹیکنیکل اسٹاف ودیگر سمیت بالخصوص فیلڈمیں مصروف صحافیوں کو غیر معمولی سیکیورٹی کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے اوراس ضمن میں فارنزک سائنس سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو مزید موثراور مربوط بناتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیوں میں اہداف کے حصول اور ان میں یقینی کامیابیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جنکی بدولت کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اس موقع پر انہوںنے آفتاب عالم اور ارشد باقری قتل کیس کی تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا اور انویسٹی گیشن افسران کو مزید ضروری احکامات دئیے۔