رشید گوڈیل رینجرز کی سیکورٹی میں اسپتال سے گھر منتقل

September 12, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 16

ایم کیو ایم کے رہنما25 دن اسپتال میں زیرعلاج رہے، رشید گوڈیل اب صحت یاب ہوچکے ہیں،ترجمان اسپتال
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نجی اسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عبدالرشید گوڈیل کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے‘ رشید گوڈیل کو رینجرز کی سیکورٹی میں اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا‘ وہ تقریباً25 روز اسپتال میں زیر علاج رہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال سے روانگی کے دوران رشید گوڈیل کے اہل خانہ اور ایم کیو ایم کے 2 ارکان قومی اسمبلی بھی ہمراہ تھے‘ انہیں گیٹ نمبر ایک سے روانہ کیا گیا‘ رشید گوڈیل فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد تقریباً25 روز اسپتال میں زیر علاج رہے‘ انہیں تشویشناک حالت کے باعث 3 روز وینٹی لیٹر اور 8دن سرجیکل وارڈ میں رکھا گیا ۔ دوسری جانب ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشید گوڈیل صحت یاب ہوگئے ہیں‘ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے جمعہ کی دوپہر انہیں اسپتال سے فارغ کردیا ہے۔

Tags: