خطرات سے نمٹنے کیلئے اتحادویکجہتی کی ضرورت ہے، سجاد عباسی
قومی جذبے کی بدولت چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے، مزار قائد پرفاتحہ خوانی کے بعد بات چیت
کراچی(سٹی رپورٹر)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 67 ویں برسی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ آج ہمیں ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے قائد اعظم کے وژن کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا۔