اسکول وینز کے خلاف مہم جاری

September 12, 2015 2:17 pm0 commentsViews: 24

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول وین کے خلاف مہم جمعہ کو بھی جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں جمعہ کو بھی اسکول وین کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور بناء ٹیسٹ کے سلنڈر پر 10چالان ،بناء اسکول بورڈ والی وین 58چالان ،ہیلپر کی عدم موجودگی پر 31چالان اور گنجائش سے زائد بچے بٹھانے پر 33اسکول وین کے چالان کیے گئے ۔

Tags: