نائن الیون واقعے کو14 سال مکمل، امریکہ میں خصوصی تقریبات

September 12, 2015 2:20 pm0 commentsViews: 26

امریکی صدر نے اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہائوس کے لان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی
ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر میوزیم میں ہلاک شدگان کی تصاویر اور دیگر اشیاء رکھی گئی ہیں
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں نائن الیون واقعے کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں جس پر امریکہ بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔11 ستمبر 2001 کو 4 طیاروں کے ذریعے امریکہ پر خودکش حملے کئے گئے جن میں سے دو ہوائی جہاز نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر دو ٹاوروں سے ٹکرائے جبکہ ایک پینٹا گون سے ٹکرایا جبکہ چوتھا طیارہ پینسلوانیہ میں ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا‘ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے نائن الیون میں مرنیوالوں کی یاد میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہائوس کے لان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے مہلک حملوں کی یاد سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام پر ایک میوزیم تعمیر کیا گیا ہے جس میں اس حملے سے متعلق اشیاء اور تصاویر رکھی گئی ہیں جبکہ پینٹا گون میں سانحہ کے دوران ہلاک ہونیوالے184 افراعد کیلئے یاد گار تعمیر کی گئی ہے جس میں تمام افراد کے ناموں کے ساتھ بنچ بنائے گئے ہیں اور ہر بنچ کے نیچے پانی کا یاک چھوٹا حوض ہے۔ دوسری جانب پینسلوانیہ میں گرنے والے جہاز میں سوار مسافروں اور عملے کی یاد میں فلائٹ 93 نیشنل میموریل تعمیر کیا گیا ہے۔ سانحہ میں نیو یارک ‘واشنگٹن اور شینک ول میں3,000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags: