مقبوضہ کشمیر میں گائے کے گوشت پر پابندی کیخلاف مکمل ہڑتال

September 12, 2015 2:23 pm0 commentsViews: 33

کشمیری رہنمائوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کے مترادف قرار دیا
سری نگر( نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حریف رہنمائوں سید علی گیلانی‘ میر واعظ عمر فاروق‘ محمد یاسین ملک اور دینی تنظیموں نے کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے گائے کو ذبح کرنے اور بڑے گوشت کی فروخت پر پابندی مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف آج بروز ہفتہ کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا ہائوس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر اور جسٹس جانگ راج کوت وال نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو بڑے گوشت کے بارے میں احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقنی بنانے اور اس سلسلے میں تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ایس ایچ اوز کو مناسب ہدایت جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags: