حجاج کیلئے درآمد آب زم زم کے50 ہزار کین دھوپ میں پھینک دیئے گئے

September 12, 2015 2:20 pm0 commentsViews: 27

کراچی اور لاہور میں100،100 کین ٹوٹ چکے ہیں، راولپنڈی میں20 کنٹینرز کھلے آسمان تلے پڑے ہیں
سعودی عرب سے آب زم زم لانے پر پابندی کے باعث ایئر لائنز کو وطن واپسی پر حجاج کو کین فراہم کی ہدایت
کراچی( یو پی پی) پی آئی اے کی جانب سے حجاج کیلئے درآمد کئے جانیوالے آب زم زم کے55 ہزار کین کو مناسب طریقے سے اسٹور نہ کرنے کے باعث کھلے آسمان تلے کین بوسیدگی سے ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ خدشہ ہے کہ حجاج کی پاکستان آمد پر آب زم زم کے حصول کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کراچی اور لاہور میں نیچے دبے ہوئے2سو کین ٹوٹ چکے ہیںجبکہ راولپنڈی میں20 کنٹینر دھوپ میں پڑے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پالیسی کے تحت حجاج کو سعودی عرب سے آب زمزم اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے تمام ایئر لائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ واپسی پر ایئر پورٹ پر ہر حاجی کو پانچ لیٹر کا آب زم زم کا کین فراہمکریں۔ اس مقصد کیلئے پی آئی اے کی انتظامیہ نے واپس آنے والی حج پروازوں کیلئے55 ہزار سے زائد کین فراہم کئے اور انہیں تمام اسٹیشنوں پر تقسیم کر دیا گیا جہاں سے حاجیوں کیلئے پروازیں شروع کی گئی ہیں۔ تاہم ان اسٹیشنوں کے مقامی حکام نے آب زم زم کے ان کین کی مناسب طریقے سے اسٹوریج نہیں کی ہے جس کی بناء پر یہ کین بوسیدگی کا بھی شکار ہورہے ہیںاور دھوپ میں کنسائمنٹ پڑا رہنے کی بناء پر آب زم زم کی خوبیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

Tags: