کشور کمار اور محمد رفیع کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

September 12, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 37

فلم کی کاسٹ کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے
رنبیر کپور ‘ ورن دھون یا ارجن کپور کو لیا جاسکتا ہے
فلم دونوں گلو کاروں کے روایتی حریف کے طور پر بنائی جائیگی
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کے نوجوان اداکار نبیر کپور ‘ارجن کپور اور ورن دھون میں سے کوئی دو خوش نصیب اداکار 1970 کی دہائی کے دو بے مثال گلوکاروں محمد رفیع اور کشور کمار کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کا کردار ایک فلم میں ادا کریں گے‘ رپورٹ کے مطابق ہدایتکار امتیاز علی کے بھائی عارف علی اپنی دوسری فلم ’’ ستارے‘‘ پر کام شروع کررہے ہیں جو کہ گلوکار کشور کما ر اور محمد رفیع کی زندگی پر بنائی جائیگی‘ رپورٹ کے مطابق فلم کی کاسٹ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیںکیا گیا تاہم عارف علی اپنی موسیقی پر بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور ‘ورن دھون اور ارجن کپور میں سے کسی کو دو فلم میں کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ فلم دونوں گلوکاروں کی ذاتی زندگی سے لے کر گلوکاری میں ایک دوسرے کے حریف اور دوستی کے تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائیگی۔ ہدایت کار عارف علی کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کافی سادہہوگی جبکہ فلم کے پروڈیوسر ارجن کپور کے مطابق فلم میں 70 کی دہائی صحیح انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

Tags: