دیویہ دتہ پاکستانی فلموں میں کام کرینگی

September 12, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 38

پاکستان میں فلم سازی کا معیار خاصہ بہتر ہورہا ہے
کسی پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی
پاکستانی ڈراموں کے فنکاروں کی اداکاری بہت جاندار ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی فلموں میں منفر کردار نبھانے والی اداکارہ دیویا دتہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا گرین سگنل دیدیا ۔منفرد موضوع اور مضبوط کردار کی جب بھی پیشکش ہوئی تو پہلی ترجیح پاکستانی فلم ہوگی۔ اس حوالے سے دیویا نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں دکھائے جانیوالے ڈراموں اور جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں نے خاصا متاثر کیا ہے‘ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنیوالے فنکاروں کی ایکٹنگ بہت جاندار ہے جبکہ بیرون ممالک اس مرتبہ پاکستانی فلم دیکھنے کا موقع ملا جس سے اندازہ ہوا کہ اب پاکستان میں فلمسازی کا معیار بہتر ہورہا ہے‘ اسی لئے اگر مجھے کوئی پاکستانی فلم کی آفر کی گئی تو میں ضرور کام کروں گی‘ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فلموں میں کام کرچکے ہیں اس لئے اب میں بھی یہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

Tags: