جاپان میں تاریخ کی بدترین بارشیں ،سیلاب،3 افراد ہلاک

September 12, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 38

درجنوں افراد لاپتہ، بارشوں میں مزید شدت آسکتی ہے، ٹوکیو سب سے زیادہ متاثر
ٹوکیو( نیوز ڈیسک) جاپان میں تاریخ کے بد ترین بارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں3 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے‘ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں امدادی کارکنوںکی تعیناتی عمل میں لائی گئی‘ جاپانی ٹی وی کے مطابق ٹوکیو اور نواحی علاقے بارش اور سیلاب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان کی آمد سے بارشوں میں مزید شدت آسکتی ہے۔ کئی مقامات پر لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔