فلم کے بجٹ کی فکر نہیں کرتا‘سلمان

September 12, 2015 2:55 pm0 commentsViews: 26

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ پر چھائے رہنے والے اور ایک کے بعدایک ہٹ فلم سے باکس آفس پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں کے بجٹ کی فکر کبھی نہیں کی ‘ذرائع کے مطابق سلمان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا جب بھی ہم بھائی ارباز خان اور سہیل خان مل کر کوئی فلم بناتے ہیں اس کے بجٹ کی پرواہ نہیں کرتے نہ ہی اس کے زیادہ ہونے کی فکر ہوتی ہے کیوں کہ زیادہ تر ہماری فلموں کا بجٹ اندازے سے آگے چلا جاتا ہے۔ سلمان کا اپنی حال ہی میں پروڈیوس کی ہوئی فلم ’’ ہیرو‘‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس فلم کا بجٹ بھی 3 گناہ زیادہ ہوگیا ہے۔

Tags: