ایشوریہ زیادہ پرکشش نظر آنے کی کوششوں میں مصروف

September 12, 2015 2:58 pm0 commentsViews: 20

سابقہ حسینہ عالم کو تعریف اور تنقید دونوں کا یکساں سامنا ہے
اداکارہ نے کافی محنت کرکے اپنے وزن میں بھی کمی کرلی ہے
ممبئی( نیٹ نیوز) دنیا بھر میں موجود حسین ترین خواتین کی صف میں شمار ہونیوالی بالی ووڈ اسٹار ایشوریہ رائے کے بارے میںکہا جارہا ہے کہ وہ مغربی ممالک میں ہونیوالی تقریبات میں زیادہ پر کشش دکھائی دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکاروں میں سب سے زیادہ میڈیا کی نظر میں رہنے والی حسینہ عالم کو تعریف اور تنقید دونوں کایکساں سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ جب فرانس گئیں تو انہیں اپنے بڑھے ہوئے وزن کے باعث میڈیا کی طرف سے انتہائی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اداکارہ نے یہ تنقید انتہائی صبر اور حوصلے سے برداشت کی۔ واضح رہے دو سال قبل اداکارہ بیٹی کی پیدائش سے قبل وزن کی زیادتی کے باعث خاصی بد وضع دکھائی دینے لگی تھیں ۔تاہم دو سال تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد وہ واپس آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے سخت محنت کرکے اپنے وزن میں کافی حد تک کمی کرلی ہے۔

Tags: