نادرن بائی پاس پر گاڑی سے کچل کر نوجوان ہلاک، ڈرائیور فرار ۔ دیگر جرائم و حادثات میں مزید ہلاک و زخمی

September 14, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 21

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی، متوفی سرجانی ٹائون کارہائشی تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے ناردرن بائی پاس پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے سرجانی ٹائون ناردرن بائی پاس عمران کانٹا کے سامنے نامعلوم تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے28 سالہ امان ولد تاج محمد ہلاک ہوگیا‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے بعد عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا‘ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ تلاش شروع کردی ہے‘ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متوفی سرجانی ٹائون سیکٹر 32/11 کا رہائشی ہے‘ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی‘ پولیس کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔

شیر شاہ میں مکان سے45 سالہ شخص کی لاش برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیرشاہ میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ،جس کی ہلاکت پراسرار بتائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے محمدی کالونی گلی نمبر 39 کے مکان سے 45 سالہ ہمایوں ولد یوسف کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او عبدالمجید مروت کا کہنا ہے کہ متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا ،علاقے کے مکینوں کے مطابق متوفی کافی روز سے بیمار تھا ،جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لاش پرانی ہے اور طبعی موت ہے ،تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سردخانے منتقل کردی ۔

کورنگی‘ واٹر ٹینکر اور نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل پر سوار2 افراد ہلاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں 3افراد جاںبحق ہوگئے۔ بلدیہ میں پانی جوہڑ میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال چورنگی کے قریب تیر رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ سہیل ولد محمد یاسر شدید زخمی ہوا جس کو قریب اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ زخموںکو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کا کہنا کہ متوفی کورنگی کا رہائشی تھا۔کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹائون میں تیر رفتارواٹر ٹینکر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سوار عزیز ولد سید حسین جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور دانیال کو گرفتار کرکے لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق متوفی کورنگی مہران ٹائون کا رہائشی تھا ۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں سالے کا بہنوئی پر چھری اور ڈنڈوں سے حملہ
جاوید زخمی، ابراہیم حیدری میں جھگڑے میں نوجوان اور ڈکیتی میں مزاحمت پر عابد زخمی ہو گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 11-G میں سالے نے چھری اور ڈنڈوں کے وار کرکے بہنوئی 32 سالہ جاوید ولد احمد کو زخمی کردیا، اس ضمن میں پولیس کاکہنا ہے کہ سالے اور بہنوئی کا کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر سالے نے طیش میں آکر اپنے بہنوئی پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، زخمی جاوید کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتا ، ابراہیم حیدری کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں آپس کے جھگڑے میں 22 سالہ جاوید ولد علی اکبر زخمی ہوگیا، ایس ایچ او احمد شیخ کا کہنا ہے کہ علی بروہی گوٹھ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دو منشیات فروش گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کو علاج و معالجے کے لیے جناح اسپتال لایا گیا جہاں سے ورثاء بغیر کسی کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے ، عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میںمرغی کی دکان پر ڈکیتی مزاحمت پر 28 سالہ عابد ولد صابر زخمی ہوگیا،