مکہ مکرمہ ،کرین حادثے میں11 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

September 14, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 64

شہداء کا تعلق لاہور، مردان، مہمند ایجنسی اور دیر سے ہے،5 شہداء کے لواحقین مل گئے
تدفین شہداء کے لواحقین کی خواہش کے مطابق ہوگی، حادثے کی جگہ سے ملبہ ہٹا دیا گیا
اسلام آباد‘ مکہ مکرمہ( یو پی پی) دفتر خارجہ نے مکہ مکرمہ کرین حادثے میں 11 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی‘ جبکہ5 لاپتہ ہیں‘ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اپنے بیان میں11پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی شناخت دستاویزی شواہد اور رشتے داروں کی مدد سے کی گئی‘ شہداء کا تعلق لاہور‘ مردان‘ مہمند ایجنسی اور دیر سے ہے۔5 شہداء کے لواحقین مل گئے جبکہ دیگر کے ورثاء کی تلاش جاری ہے‘سعودی عرب میں متعین پاکستانی عازمین مکہ کے اسپتالوںمیں زیر علاج ہیں۔ جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے‘انہوں نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونیوالوں کی تدفین ان کے لواحقین کی خواہش کے مطابق ہوگی‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو حرم شریف میں کرین کی جگہ کا دورہ کیا‘ جہاں حکام نے حادثے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ اس سے قبل حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی شاہ سلمان کو پیش کردی گئی‘ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ کرین کے پیچھے پڑا وزن ہٹانے کے باعث پیش آیا۔

Tags: