پاکستان پر51 ڈرون حملے برطانیہ نے کیے تھے، جریدے کا انکشاف

September 14, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 31

قبائلی علاقوں میں اب تک ہونے والے421 ڈرون حملوں میں371 امریکہ کی جانب سے کیے گئے
لندن، واشنگٹن( اے این این ) برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں51 ڈرون حملے برطانیہ نے کئے تھے۔ بیورو آف انوسٹی گیٹیو جرنلزم نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اب تک 421 ڈرون حملوں میں371 امریکا، جب کہ51 برطانیہ نے کئے۔ بیورو کے مطابق ان حملوں میں2400 افراد مارے جا چکے ہیں۔ جن میں سے 420 عام شہری بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے دبے لفظوں میں اعتراف کیا ہے کہ برطانوی فوج امریکی سی آئی اے کی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں معاونت کر رہی ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے دبے لفظوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی سی آئی اے کی معاونت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ افغانستان، لیبیا اور عراق میں ڈرون حملوں میں امریکا کی معاونت کر رہا ہے۔

Tags: