جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتا، یوسف رضا گیلانی

September 14, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 25

وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے میرے سیکریٹری کو تشدد کا نشانہ بنایا، حکومت میری بیٹے کو بازیاب کرائے
ملتان( یو پی پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے میرے سیکریٹری زبیر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘ حکومت میرے خلاف جتنے مرضی مقدمات درج کرلے لیکن میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے بھی عملی اقدام کرے‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جیلوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتا مجھ پر جتنے چاہے کیس بنالیں‘ میری کردار کشی کی مہم چلائی گئی‘ 19 اور20 ستمبر کودبئی میں ہونیوالے اجلاس میں آصف زرداری پارٹی کا لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔

Tags: