ارب پتی ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی بڑی کاروباری شخصیات کی گرفتاری کا فیصلہ

September 14, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 23

ملک میں 900 کروڑ کے ٹیکس فراڈ کا فیصلہ بھی 29ستمبر کو کیے جانے کا امکان ہے
کمپیوٹرائزڈامپورٹرز اور ایڈوانس بزنس سسٹم کے مالک سمیت دیگر کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی گئی
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے شہروں کے بڑے بڑے کاروباری شخصیات کو کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 900 کروڑ کا ٹیکس فراڈ کا فیصلہ بھی29 ستمبر کو کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی ، اسلام آباد کے کمپیوٹزاڈ امپورٹرز اور ایڈوانس بزنس سسٹم کے مالک سمیت دیگر کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس نے حکمت عملی طے کر لی ہے ۔29 ستمبر کو ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ 905 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کیس میں جج کی رخصت کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی اب 29 ستمبر کو کی جائے گی ۔

Tags: