بلاول کی ہدایت پر کراچی کیلئے ڈیڑھ سو ارب کا ترقیاتی پیکیج تیار

September 14, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 26

ترقیاتی پیکیج میں شہر کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور آب رسانی کے منصوبے شامل ہیں
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو بلدیاتی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے150ارب کا کراچی ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سید قائم علی شاہ کو کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ایک ترقیاتی پیکیج کی تیاری کا مشورہ دیا تھا۔ ترقیاتی پیکیج میں برساتی نالوں، سڑکوں، پلوں اور بالائی گزرگاہوں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ٹریفک مینجمنٹ، فائر بریگیڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،پسنجر ٹرانسپورٹ، ہنگامی صورت حال، ماحولیات، پارکس اور تفریح گاہوں اور دیگر شعبوں میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے منصوبے شامل ہونگے جن سے شہریوں کو بہتر سہولیات زندگی حاصل ہوسکیں گی۔ واضح رہے کہ تمام زیرنظر منصوبے متعلقہ شعبوں کی مشاورت سے تیار کیے جاچکے ہیں جن پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری قانونی تقاضے پورے کرکے انھیں جلد از جلد شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Tags: