بنارس میں پرانے جوتوں کی دکان میں آتشزدگی – آگ لگنے کے دیگر واقعات

September 14, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 72

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بنارس چوک پر پرانے جوتوں کی دکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے جوتے جل گئے۔ اتوار کو بنارس چوک پر قائم پرانے جوتوں کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آج صبح، ناظم آباد میں امتیاز جنرل اسٹور میں آگ لگ گئی
فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، لاکھوں کا نقصان
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نارتھ ناظم آباد میں واقع امتیاز جنرل اسٹور میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابوپالیا، تفصیلات کے مطابق آج صبح ناظم آباد اے او کلینک کے قریب واقع امتیاز جنرل اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ اور تقریباً40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ امتیاز جنرل اسٹور کے بیس منٹ اور فرسٹ فلور پر لگی تھی جس کو فائر بریگیڈ کی3 گاڑیوں نے40 منٹ کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا ہے اور اب کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے اور اسٹور میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

آج صبح ولیکا چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی
اچانک لگنے والی آگ نے پوری مل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سائٹ ایریا ولیکا چورنگی پر واقع ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی‘ فائر بریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا‘ لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ‘تفصیلات کے مطابق آج صبح سائٹ میں واقع ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری مل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کے عملے کو دی گئی‘ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا‘ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں2 گاڑیوں نے حصہ لیا اور تقریباً45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تھااور اب کولنگ کا عمل شروع کردیا گیاہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے‘ مذکورہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھی لگ سکتی ہے۔اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

 

Tags: