بلدیہ ٹائون، 2 قصاب گرفتار غیر قانونی ذبح گائیں اور20 کلو گوشت بر آمد

September 14, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مذبح خانوں اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو قصابوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے غیر قانون مذبح خانوں اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو قصابوں کو گرفتار کرکے دو غیر قانونی ذبح کی گئی گائیں اور20 کلو گوشت بر آمد کر لیا ہے۔ ڈسٹرک ویسٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ریاض مصطفیٰ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے غیر قانونی مذبح خانوں اور مضر صحت گوشت فروخت کے خلاف بلدیہ ٹائون کے علاقوں میں چھاپے مارے، چھاپہ مار ٹیم نے ایک قصاب کوگائے ذبح کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ ایک قصاب چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر کٹی گائے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Tags: