مسافر نے 10 روپے کی خاطر رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

September 14, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 23

ساہیوال( آئی این پی) ساہیوال کے نواحی گائوں چک نمبر 138-L میں دس روپے کی خاطر رکشہ درائیور کو مسافر نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ مقتول سیالکوٹ کا رہائشی تھا اور ساہیوال میں روزگار کیلئے رکشہ چلا تا تھا اور اپنے گھر کا واحد سہارا اور چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے کے بعد جب گھر لایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ مقتول پرویز کے ورثاء کی جانب سے اسپتال کے باہر احتجاج کیا گیا اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ عینی شاہدین کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

Tags: