پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 19 ستمبر کو دبئی میں طلب

September 14, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 19

لاہور( نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس19 ستمبر کو دبئی میں طلب کر لیا گیا۔ ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس19 ستمبر کو دبئی میں طلب کیا ہے بلاول بھٹو 8 روزہ دورے کے بعد کراچی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔