آج کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کی اسپتالوں میں ہڑتال

September 14, 2015 4:41 pm0 commentsViews: 32

جناح اسپتال، امراض قلب کا ادارہ، نیشنل چائلڈ انسٹیٹیوٹ میں او پی ڈی و دیگر سرگرمیاں معطل
ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں و دیگر مطالبات پر احتجاج کررہے ہیں، مریض اور رشتہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لاہور کے بعد آج کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جناح اسپتال انتظامیہ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے، حکومت کی جانب سے پوسٹ گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کو باقاعدگی سے ماہانہ اعزاز یہ مل رہا ہے کہ لیکن جناح اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ گریجویشن کرنے والے بیشتر ڈاکٹروں کو ماہانہ اعزازیے سے محروم کر دیا ہے۔ جناح اسپتال انتظامیہ پوسٹ گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کو صرف42 ہزار روپے دیتی ہے جبکہ پنجاب میں ماہانہ اعزازیہ 72 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف شاہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویشن کرنے والے ڈاکٹر وں کو ماہانہ اعزازیہ نہیں دیا جا رہا۔ آج سے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال جناح اسپتال اور قومی ادارہ امراض برائے اطفال میں کی جائے گی۔ جناح اسپتال میں اس وقت250 سے زائد ڈاکٹر بھی ماہانہ اعزازیے سے محروم ہیں نیب حکام اس معاملے کی بھی تحقیقات کریں۔

Tags: