فلم جذبہ کی شوٹنگ کے دوران ایشوریہ جذباتی ہو کر رو پڑیں

September 14, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 40

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی نئی فلم’ ’جذبہ‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی آخری دن پر اداکار جذباتی ہوکر رو پڑیں۔ جس کی وجہ ان کا اپنے پسندیدہ میک آپ آرٹسٹ میکی کے ساتھ فلم کا آخری لمحہ تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کی بالی ووڈ میں طویل عرصہ بعد فلم ’’ جذبہ‘‘ سے واپسی ہوئی ہے اور میکی نے اپنی اور ایشوریا رائے کی ایک تصویر بھی انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں اداکارہ روتے ہوئے نظر آئی ہیں۔ فلم ’جذبہ‘ کے ہدایت کار سنجے گپتا نے بھی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر پیغامات شائع کیے۔ واضح رہے کہ ’’ جذبہ‘‘ میں ایشوریا رائے کے ہمراہ اداکار عمران خان، شبانہ اعظمی اور جیکی شروف اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

Tags: