پسنی سے3 افراد کی لاشیں ملیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

September 14, 2015 4:45 pm0 commentsViews: 24

گوادر ) یو پی پی) بلوچستان کے علاقے پسنی سے 3افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت جمیل، ماجد اور رحیم کے نام سے ہوئی۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تربت میں عسکری تعمیراتی کمپنی( ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ دریں اثناء چمن میں نا معلوم مسلح افراد نے خوشی محمد روڈ سے ہندو تاجر کو 7 سالہ بیٹے سمیت اغواء کر لیا۔ ہندو برادری اور تاجروں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔

Tags: