شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی15 دہشت گرد مار دیئے گئے

September 14, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 22

شوال میں طیاروں سے متعدد ٹھکانے ،گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ، ٹانک میں امن کمیٹی کا ساتھی رکن قتل
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں پاک فوج کی فضائی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے و گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کو جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے گوربز اور زدیا میں بمباری کی۔ ذرائع کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ ہلاک ہونیوالوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں یا نہیں۔ ٹانک شہر 10 کلو میٹر دور واقع علاقہ بیٹنی کے گائوں عمر خان میں سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس درجنوں مسلح افراد نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق رکن رفیع اللہ کو قتل کر دیا۔ مسلح افراد رفیع اللہ سمیت 3 افراد کو غواء کرکے لے گئے جن میں سے2 کو چھوڑ دیا۔

Tags: