گیتوں کے ذریعے امن کا پیغام د ینا چاہتا ہوں، راحت فتح علی

September 14, 2015 4:54 pm0 commentsViews: 19

پاکستان فلم انڈسٹری پھر سے اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہے، فلم ہلا گلا کے میوزک لانچ پر بات چیت
ہدایت کار کامران اکبر کی فلم عید پر ریلیز کی جائے گی، سربراہ آئی ایم جی سی امجد رشید
کراچی( کلچرل ڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری پھر سے اپنے قدموں پر کھڑے ہو رہی ہے وہ کراچی میں ہدایت کار کامران اکبر کی فلم ہلہ گلہ میں میوزک کی لانچنگ کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ حنیف محمد کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کی میوزک لانچ کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ہدایت کار کامران اکبر پروڈیوسر حنیف محمد سمیت فلم انڈسٹری سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت بہترین کام کر رہی ہے۔ میں ہر قدم پر اسے سپورٹ کرنے کیلئے پر جوش ہوں۔ دل سے خالص پاکستانی ہوں اور دنیا بھر میںاپنے گیتوں سے محبت و امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں۔ تقریب کے دوران انہوں نے فلم میں شامل اپنا گیت بھی گایا اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کی تعریف کی واضح رہے کہ فلم انٹر نیشنل ملٹی گروپ آف کمپنی کے تحت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ انٹر نیشنل ملٹی گروپ آف کمپنی کے چیئر مین امجد رشید کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اب تک 200 سے زائد فلموں کی ڈسٹری بیوشن کر چکا ہے کوئی فلم چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی بلکہ اس کی کہانی اور تخلیقی مواد اسے بڑا کر دیتا ہے اور ہم فلم ’’ ہلا گلا ‘‘ سے کافی حد تک مطمئن ہیں۔

Tags: