قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار

September 14, 2015 4:59 pm0 commentsViews: 41

دینی مدارس، فلاحی تنظیموں اور سماجی اداروں کیلئے شرائط و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
پولیس کو عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے مقامات کی فہرستیں تیار کرنے کی آئی جی سندھ کی ہدایت جاری
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قربانی کی کھالوں کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کیلئے تمام اداروں، تنظیموں کو اعتماد میں لے کر عید الاضحی کیلئے جامع سیکورٹی منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مرتب کیا جائے یہ بات آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس حکام کو جاری ہدایات میں کیں انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں، سماجی اداروں، دینی مدارس کو ضابطہ اخلاق کے مندرجات و شرائط کا پابند بنانے کے ساتھ کھالوں کو اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری کر دہ تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کینٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔ عید الاضحیٰ پر سیکورٹی پلان کے تحت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سے جاری ہدایات پر عملدر آمد کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں۔ شہر میں قائم زونل، ضلعی کنٹرول رومز اور تھانہ جات کے وائر لیس کنٹرول رومز کے باہمی رابطوں کو مربوط اور موثر بنایا جائے، مساجد امام بارگاہوں، عید گاہ کے مقامات کی فہرستیں ترتیب دی جائیں۔

Tags: