ایان علی اور میرا کے درمیان عید پر مہنگے ملبوسات اور جانوروں کی خریداری کا مقابلہ

September 14, 2015 5:00 pm0 commentsViews: 55

دونوں ایک ہی بوتیک سے کپڑے بنواتی ہیں، بوتیک کی مالکہ کی چاندی ہوگئی
میرا نے قربانی کیلئے ساڑھے سات لاکھ کا جانور پسند کیا ہے، ایان اس سے بھی مہنگا جانور خریدنا چاہتی ہے
اسلام آباد (آن لائن) ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا کے درمیان عیدالاضحیٰ پر مہنگے ترین ملبوسات کی تیاری اور قربانی کے جانور خریدنے پر مقابلے کی فضاء پیدا ہو گئی دونوں ایک ہی بوتیک سے کپڑے بنواتی ہیں بوتیک کی مالکہ کی چاندی ہو گئی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی نے جس بوتیک سے عید کے لئے ملبوسات کی تیاری کا آرڈر دیا ہے اسی بوتیک سے میرا بھی کپڑے بنوا رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں میں ایک مقابلہ کی فضاء پیدا ہو چکی ہے ماڈل ایان علی نے بوتیک کی مالکہ سے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا سے ملتے جلتے ملبوسات کی تیاری کی بجائے ان سے زیادہ منفرد انداز کے ملبوسات تیار کرے ۔ پیسوں کی فکر نہ کی جائے ۔ ان کپڑوں پر قیمتی نگینے اور دیگر خوبصورت ستارے بھی لگائے جائیں ۔ دونوں اداکارائوں میں قربانی کے مہنگے ترین جانور خریدنے میں بھی مقابلہ پایا جاتا ہے میرا نے جو جانور پسند کیا ہے اس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے جبکہ ایان علی اس سے بھی مہنگا جانور خریدنے کی خواہشمند ہے ۔

Tags: