چوری پکڑی گئی، خاتون کی آنتوں سے3 لاکھ ڈالر کا ہیرا بر آمد

September 14, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 28

بیجنگ ( نیٹ نیوز) چینی خاتون کی آنتوں سے، آپریشن کے بعد 3 لاکھ ڈالر کا ہیرا بر آمد کر لیا گیا ہے۔ شبہ تھا کہ اس خاتون نے یہ ہیرا تھائی لینڈ کے دار الحکومت بنکاک میں چرایا تھا خیال ہے کہ یہ خاتون ہیرے کو نگل گئی تھی تا کہ اسے ملک سے باہر اسمگل کیا جا سکے۔ خاتون نے مبینہ طور پر 6 قیراط کا یہ ہیرا جمعرات کو ہیروں کے ایک میلے سے چوری کیا تھا اور اسے ایک نقلی نگینے سے بدل دیا تھا۔ تاہم سیکورٹی کیمروں نے اس منظر کو فلم بند کر لیا اور یہ خاتون بنکاک کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لی گئی۔ خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Tags: