فرانس، بیٹے کو واشنگ مشین میں ڈال کر ہلاک کرنیوالے باپ کو 30 برس قید

September 14, 2015 5:02 pm0 commentsViews: 29

پیرس (این این آئی)فرانس میں ایک شخص کو اپنے بیٹے کو واشنگ مشین میں ڈال کر ہلاک کر دینے کے جرم میں تیس برس کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس شخص کی بیوی کو بھی قتل کی معاونت میں جیل بھیج دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ ملزم کرسٹوف شیمپینیوئی نے اپنے 3سالہ بیٹے کو اس لئے مشین میں ڈالا کیوں کہ وہ اسے بدتمیزی پر سزا دینا چاہتا تھا۔

Tags: