مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ

September 14, 2015 5:03 pm0 commentsViews: 32

درجنوں اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے، شیلنگ سے جائے نماز جل گئیں، متعدد افراد زخمی
اسرائیلی فوج نے عبادت گزاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، مسجد کے اطراف میں گرینڈ پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں
مقبوضہ بیت المقدس( نیٹ نیوز) قابض اسرائیلی افواج نے پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کر ڈالی اور درجنوں اہلکار جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوگئے اور شیلنگ کی جس سے جائے نماز جل گئیں، اس موقع پر مسجد کے اندر اور باہر اسرائیلی اہلکاروں کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اتوار کو یہ جھڑپیں، یہودی نئے سال کے آغاز سے کچھ گھنٹے پہلے ہی شروع ہوئیں اور ان کی وجہ اسرائیل وزیر دفاع موشے یعلون کی جانب سے2 مسلم گروپوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی ہے،۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینی عبادت گزاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، آنسو گیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسی طرح مسجد کی طرف گرینیڈ پھینکے اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں جس سے مسجد اقصیٰ کے اندر موجود جائے نماز کا رپٹ کو بھی آگ لگ گئی اور مسجد کی املاک کو نقصان پہنچا۔

Tags: