وزیراعظم نے آئین شکنی کی ہے، شریف کیخلاف عدالت جائینگے، پیپلزپارٹی

September 14, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 21

ڈھائی سال میں 9مرتبہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرنے پر وزیراعظم کو سزا ملنی چاہیے
سندھ اندھیرے میں رہا تو پورا ملک اندھیرے میں ڈوبا رہے گا، سندھ کی گیس باہر نہیں جانے دینگے، مراد علی شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ڈھائی سال میں9 مرتبہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب نہ کرکے آئین شکنی کی ہے انہیں سزا دی جانی چاہئے۔ ملکی آئین کے مطابق نواز شریف کو کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ میں بلانا چاہئے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ڈھائی سال کے عرصے میں صرف چار مرتبہ اجلاس بلایا گیا جو آئین سے انحراف ہے سندھ کی گیس باہر نہیں لے جانے دیں گے ایسی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ شریف برادران بڑے منصوبوں میں شراکت دار ہیں۔ وفاق کی پالسیوں سے سندھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء نثار کھوڑ و اور سکندر میندھرو بھی موجود تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ نواز شریف کسی ایک صوبے کے بجائے پورے ملک کے وزیر اعظم بنیں سندھ کے ساتھ ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اب شریف برادران کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ اندھیرے میں رہا تو پورا ملک اندھیرے میں ڈوبا رہے گا، توانائی کے بحران کا واحد حل سندھ کے پاس ہے۔

Tags: