دبئی میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول سے سندھ حکومت چلائی جا رہی ہے، اسماعیل راہو، نہال ہاشمی

September 14, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 35

من پسند آر اوز کے ذریعے ہمارے امیدواروں کے کاغذات مستردکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں
ترقیاتی کاموں کے صرف اعلان ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کر لی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو اور جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی نے کہا کہ دوبئی میں بیٹھ کرریمورٹ کنٹرول کے ذریعے سندھ حکومت چلائی جارہی ہے، من پسند آر اوز کے ذریعہ ہمارے امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہیں۔ سندھ حکومت طاقت کے بل بوتے پر سندھ میں بلدیاتی الیکشن پر مسلط ہونا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے 20 برسوں سے سندھ کی کوئی خدمت نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کو صوبائی خود مختاری نہیں بلکہ کرپشن میں خود مختاری چاہئے۔ بلدیاتی انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے سرکاری مشینری بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو نام بدل کر کرپشن پارٹی رکھ لینا چاہئے، ممتاز بھٹو کو ان کی مرضی کا عہدہ نہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مسلم لیگ ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے بلدیاتی کرپشن کی مد میں خرچ ہونے والے900 ارب روپے کاآڈٹ کرائے، ترقیاتی کاموں کے صرف اعلان ہورہے ہیں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی پلان تیارکرلیاگیاہے۔

Tags: