کمشنر کراچی سے سمجھوتے کے باوجود شہر میں دودھ مہنگا فروخت

September 14, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 27

سرکاری نرخ70 روپے مقرر، مختلف علاقوں میں دودھ80 سے86 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے
کراچی( کامرس رپورٹر) کمشنر کراچی اور ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے درمیان سرکاری نرخوں پر دودھ کی فراہمی پر سمجھوتے کے باوجود شہر میں دودھ کہیں بھی 70 روپے کلو فروخت نہیں کیا جا رہا۔ دودھ کے بیو پاری مختلف علاقوں میں من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں ڈیفنس کلفٹن میں دودھ 86 روپے اولڈ سٹی ایریا میں84 روپے، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل اور ملیر میں80 روپے، شیر شاہ، نیو کراچی، اورنگی میں82 روپے ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں86 روپے اور دیگر علاقوں میں 84 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دودھ کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے حالیہ کریک ڈائون کے نتیجے میں دودھ کی قیمتوں میں مزید10 روپے کا اضافہ تو واپس لے لیا گیا لیکن ہائی کورٹ کے حکم کو ابھی تک نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف بھینسوں سے زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے ڈیری فارمرز انتہائی خطرناک انجکشن استعمال کر رہے ہیں۔

Tags: