حملے کے بعد بے ہوش ہوگیا تھا‘ ملزمان کو نہیں دیکھ سکا‘ رشید گوڈیل

September 14, 2015 5:07 pm0 commentsViews: 24

کراچی( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس سے والدہ کے گھر جارہا تھا کہ حملہ ہوگیا ملزمان کو دیکھ نہیں سکا‘ اہلیہ نے چھپ کر جان بچائی‘ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم کے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے رہنما رشید گوڈیل نے تفتیشی افسر کو اپنا پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کرادیا‘ انہوں نے افسران کو بتایا کہ وہ ڈیفنس سے بہادر آباد اپنی والدہ کے گھر کی طرف جارہے تھے کہ ان پر حملہ ہوگیا‘ گولیاں لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیاجس کی وجہ سے حملہ کرنیوالے ملزمان کو نہیں دیکھ سکا‘ انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت میرے ساتھ ڈرائیور اور اہلیہ تھیں اہلیہ نے گاڑی میں چھپ کر جان بچائی‘ پولیس نے رشید گودیل کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Tags: