زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہوگا

September 14, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 21

اسکواڈ کی حتمی فہرست منظوری کیلئے چیئرمین کو بھیجی جائے گی، ہارون رشید
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے کیخلاف ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کیا جائیگا‘ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید نے بتایا کہ وہ اس ہفتے کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈز کی فہرست کو حتمی شکل دے کر چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کیلئے بھیج دیں گے اور ان کے فیصلے کے بعد اسکواڈز کا اعلان کیا جائیگا۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ اظہر علی‘ سرفراز احمد اور اسد شفیق جو اس سال حج کی ادائیگی کیلئے جارہے ہیں‘ ان تینوں کھلاڑیوں نے بھی ایک روزہ سیریز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے‘ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں میں سے صرف سرفراز احمد ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلتے ہیں تاہم انہوںنے مختصر فارمیٹ کی سیریز کیلئے اپنی عدم دستیابی ظاہر کی ہے لیکن اس معاملے پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان حتمی فیصلہ کریں گے۔

Tags: