بلدیہ عظمیٰ ،برطرف افسران کی ادارے میں دوبارہ تعیناتی شروع ہو گئی

September 14, 2015 5:09 pm0 commentsViews: 28

کرپشن کے الزام میں فارغ افسران عبدالخالق کو ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس نامزد کر دیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن کے الزام میں ملازمت سے بر طرف افسران کی ادارے میں دوبارہ تعیناتی شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰکراچی میں کرپشن کے الزام میں ملازمت سے فارغ کیے جانے والے افسر ڈائریکٹرعبدالخالق شیخ کو کے ایم سی میں دوبارہ تعینات کردیاگیا ہے، انہیں ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس نامزد کیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سجاد حسین عباسی کی ایما پر عبدالخالق کو اس عہدے سے نوازا گیا ہے۔عبدالخالق کو گزشتہ سال کرپشن کے الزام میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا،ان پر بطور ڈائریکٹر ایجوکیشن محکمے میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام تھا، جس پر انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

Tags: