مویشی منڈی منافع خوروں کی جنت بن گئی، شہریوں سے مبینہ لوٹ مار

September 14, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 54

بیوپاریوں کو مناسب جگہ فراہم کرنے کے عوض بھاری نذرانے لیے جارہے ہیں، چارے کے نرخوں میں بھی 200 فیصد اضافہ کردیا گیا
بیوپاریوں نے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا، قربانی کے جانور کئی گنا زیادہ قیمتوں پرفروخت کیے جارہے ہیں
کراچی(سٹی رپورٹر)مویشی منڈی کرپشن منڈی بن گئی سپر ہائی وے مویشی منڈی منافع خوروں کی جنت بن گئی، بیوپاری اور خریداری کیلئے آنے والے شہری انتظامیہ کی نااہلی اور مبینہ لوٹ مار کا شکار،کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ صورتحال سے مکمل طور پر لاعلم،مویشی منڈی میں جانور فروخت کیلئے لائے جانے والے بیوپاریوں سے مناسب جگہ فراہم کرنے کے عوضبھاری نذرانوں کی وصولی،جانوروں کے چارے میں200 فیصد اضافہ،مہنگائی کا طوفان برپا ہونے کے باعث بیوپاریوں نے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال دیا،جانوروں کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ،قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑنے لگے،انتظامیہ کے کارندے مبینہ طور پر کھلے عام لوٹ مار میں مصروف،شہر بھر میں 280روپے من ملنے والی کتر مویشی میں منڈی میں490روپے من تک میں فروخت، کھانے پینے کی اشیاء بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے سہراب گوٹھ پر لگنے والی مویشی منڈی میں ناقص انتظامات اور مبینہ لوٹ مار کے باعث مویشی منڈی منافع خوروں کیلئے جنت بنی ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ منڈی کی انتظامیہ کے کارندوں نے بیوپاریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں مناسب جگہ فراہم کرنے کے عوض بھاری نذرانے وصول کئے جارہے ہیں،نزرانے نہ دینے پر انتظامیہ کے کارندے جانوروں سے لدے ٹرکوں کو منڈی کے آخری سرے پر لے جانے پر مجبور کر رہے ہیں،جس کے باعث بیوپاری طویل سفر کے تھکے ہارے جانوروں کو مناسب جگہ حاصل کرنے کیلئے انتظامیہ کے کا رندوں کو نذرانے دینے پر مجبور ہوچکے ہیں،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کا تمام تر نزلہ خریدار پر گرے گا،بیوپاریوں کے مطابق شہر بھر میں280روپے من ملنے والی کتر جو کہ جانوروں کو کھلائی جاتی ہے مویشی منڈی میں490روپے من میں فروخت کی جارہی ہے،بیوپاریوں کو منڈی میں ہزاروں روپے کا یومیہ خرچہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،مویشی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاء میں بھی لوٹ مچی ہوئی ہے جسے کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے موجودہ ایڈ منسٹریٹر کی ناقص پالیسیوں اور انتظامات کے باعث رواں سال بھی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو بھاری مالی نقصان ہونے کا خدشہ ہے،مویشی منڈی میں مختلف طریقوں سے جاری لوٹ مار کے باعث جانوروں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث بیوپاریوں کو اپنا خرچہ نکالنا مشکل نظر آرہا ہے،جبکہ دوسری طرف قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کے باعث شہریوں کی قوت خرید بھی جواب دینے لگی ہے۔

Tags: