شہید اہلکاروں کے ورثا ء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈی آئی جی ٹریفک

September 14, 2015 5:12 pm0 commentsViews: 23

کراچی میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں میں چیک تقسیم کیے گئے،گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب
شہر میں شہید اہلکاروں کے ایک بچے کی تعلیم کے تمام اخراجات ٹریفک پولیس کے فنڈز سے ادا کیے جائیں گے
کراچی (کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب شہداء اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو چیک تقسیم کئے گئے ، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے ٹریفک پولیس کے شہید اہلکاروں کی یاد میں اپنے دفتر گارڈن ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ، ٹریفک پولیس کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور شہید اور زخمی اہلکاروں کی فیملیز نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ہم شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ہر دکھ اور خوشی کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ آج تک 49 ٹریفک اہلکار شہید ہوئے ہیں ، اور 10سے زائد زخمی ہیں جوکہ لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں ، ان کاتمام خرچ ٹریفک پولیس کے ویلفیئر فنڈ سے کیا جارہا ہے ، ٹریفک پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سندھ حکومت کا معاوضہ جوکہ 20 لاکھ روپے ہے ، میری نظر میں کم ہے ، معاوضہ موٹر وے پولیس کی طرز پر دیاجائے جوکہ 75 لاکھ روپے ہے ، انہوں نے کہا شہید اہلکاروں کے بچوں میں سے ایک بچے کی تعلیم کے تمام اخراجات ٹریفک پولیس کے فنڈ سے ادا کئے جائیں گے۔

Tags: